مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے شہر وانا کے قریب بدھ کی صبح ایک دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وانا سے پانچ کلومیٹر مغرب میں فوجی کیمپ زیڑی کالونی کے سامنے ایک چیک پوسٹ پر خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس میں چیک پوسٹ کا مینار تباہ ہو گیا ہے۔اس حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مہر نیوز/5 دسمبر/ 2012ء:پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے شہر وانا کے قریب بدھ کی صبح ایک دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1758671
آپ کا تبصرہ